کینیڈا نے ہندوستان سے41 سفارت کار واپس بلا لیے

   

ٹورنٹو: کینیڈا نے ہندوستانی خفیہ ایجنسی کے ہاتھوں اپنے شہری کی ہلاکت کے بعد پیدا شدہ دو طرفہ تناو کے بعد اب تک ہندوستان سے اپنے 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔کینیڈا میں ہلاک کیے گئے اس کینڈین شہریت کے حامل ہردیپ سنگھ نیجیر کا تعلق سکھ علیحدگی پسند تحریک خالصتان کے ساتھ تعلق تھا،کینیڈین وزیر اعظم ٹروڈو نے اس بارے میں پچھلے ماہ ہندوستان پر براہ راست الزام عائد کیا کہ ہندوستان کینیڈا کے اندر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ کینیڈا نے اس بارے میں خفیہ اطلاعات اور شواہد آئی فائیو کے رکن ملکوں کے ساتھ بھی شئیر کیا۔
بعدازاں ان ملکوں نے بھی کینیڈا کے اس دعوے کا ساتھ دیا۔ تب سے ہندوستان کے کینیڈا کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کا آغاز ہو گیا۔ ہندوستان کیلئے ویزوں میں تعطل پیدا کیا۔کینیڈا نے اپنے شہری کے کینیڈ میں قتل کے سلسلے میں ہندوستان سے تعاون کامطالبہ کیا لیکن ہندوستان نے ان تمام الزامات کی تردید کی۔ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر اس بارے میں پچھلے ماہ نیویارک میں بات کرتے ہوئے کہا تھا اگر کینیڈا نے اس قتل کے بارے میں کچھ شواہد دیے تو ان کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔