کینیڈا نے 34 سال میں پہلی مرتبہ امریکہ کو شکست دی

   

   ٹورنٹو۔16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) الفونسو ڈیوس اور لوکاس کیولینی کے گولس کی مددسے کینیڈا نے 34 سال میں پہلی مرتبہ امریکہ کو شکست دی۔ بایرن میونخ کی نوعمر ڈیوس نے 63 ویں منٹ میں گول کیا لیکن اس سے پہلے کیولینی نے پہلا گول کیا ان کھلاڑیوں کے مظاہروں کی بدولت کینڈا نے 2-0 کی کامیابی حاصل کی جیسا کہ اس نے 1985 سے امریکہ کو شکست نہیں دی تھی۔ اس شکست نے امریکی ٹیم کے کی اداسی کو دگنا کردیا کیونکہ وہ پہلے ہی 2018 ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہونے کے صدمے سے دوچار ہے۔اب اس شکست کے بعد امریکی کوچ گریگ برہالٹر پر مزید تنقید ہوسکتی ہے جنہوں نے سال کے آغاز میں کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ایک مستحکم اسکواڈ اور حکمت عملی بنانے کے لئے جدوجہد کی ہے۔