اوٹاوا : کینیڈا کی پارلیمان نے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ایمرجنسی کے فیصلے کو برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق پارلیمنٹ میں رائے شماری کے دوران ایمرجنسی کے فیصلے کی توثیق کے لیے 185 کے مقابلے میں151 ووٹ دیے گئے۔ ٹروڈو کی اقلیتی لبرل حکومت کو بائیں بازو کی نیو ڈیموکریٹ پارٹی کی حمایت حاصل تھی۔ ادھر کینیڈین سول لبرٹیز ایسوسی ایشن، پریمیئر اور سیاسی جماعتوں سمیت کئی سول لبرٹیزارگنائزیشن نے فیصلے کی مذمت کی ہے۔