کینیڈا : کینیڈا نے امریکہ کی جانب سے درآمدات پر بھاری ٹیرف عائد کیے جانے کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی گاڑیوں اور ان کے پرزہ جات پر پچیس فیصد ٹیرف نافذ کر دیا ہے یہ فیصلہ کینیڈین حکومت نے اپنے معاشی مفادات کے تحفظ اور غیر منصفانہ امریکی پالیسیوں کے جواب میں کیا ہے حکام کے مطابق یہ نیا ٹیکس ان تمام کینیڈین شہریوں پر لاگو ہوگا جو امریکا سے گاڑیاں یا ان کے پارٹس خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر خزانہ فرانسوا فلیپ شمپین نے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے کینیڈا پر غیر ضروری اور بے جا محصولات نافذ کیے جس کا اب مؤثر جواب دیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیرف چہارشنبہ کی رات کے بعد سے باقاعدہ طور پر نافذ ہو جائیں گے اور یہ امریکی حکومت کی غیر مناسب تجارتی پالیسیوں کا منہ توڑ جواب ہے اس فیصلے کا پس منظر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ اعلان ہے جس میں انہوں نے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد مختلف ممالک بالخصوص کینیڈا پر بھاری درآمدی ٹیکسز لگانے کا عندیہ دیا تھا۔