کینیڈا کا امریکی اشیاء پر لگائے گئے جوابی ٹیرف ختم کرنے کا اعلان

   

ٹورنٹو ۔ 23 اگست (ایجنسیز) کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی اشیاء پر لگائے گئے متعدد جوابی ٹیرف ختم کر رہے ہیں۔ مارک کارنی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ نئے تجارتی و سیکوریٹی مذاکرات کو تیز کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب کینیڈا اور امریکہ کے درمیان بیشتر تجارتی اشیاء￿ ٹیرف سے آزاد ہو جائیں گی جبکہ موٹر گاژیوں، اسٹیل، المونیم پر تجارتی ٹیرف برقرار رہیں گے۔