کینیڈا کا غیر ملکی طلبہ کے داخلوں میں35 فیصد کمی کرنے کا اعلان

   

ٹورنٹو : کینیڈا نے غیر ملکی طلبا کے داخلوں میں 35 فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔کینیڈا کو اس وقت غیر ملکی طلبا کی رہائش کے حوالے سے ہاؤسنگ بحران کا سامنا ہے۔اسی وجہ سے کینیڈا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2024 میں غیر ملکی طلبا کو 35 فیصد کم داخلے دیے جائیں گے۔مجموعی طور پر اس سال کینیڈا کی یونیورسٹیوں میں 3 لاکھ 64 ہزار غیر ملکی طلبا کو داخلہ دیاجائیگا۔2023 میں 9 لاکھ غیر ملکی طلبا کو کینیڈا میں پڑھنے کا موقع دیا گیا تھا۔کینیڈا کے امیگریشن وزیر مارک ملر نے بتایا کہ ستمبر 2024 کے سیمسٹر سے قبل ویزا کا اجرا محدود کرنے سمیت دیگر ضروری اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ ہماری جامعات طالبعلموں کو مناسب اور بہترین معاونت فراہم کرسکیں۔واضح رہے کہ اس پابندی سیپاکستانی طلبا بھی متاثر ہوں گے۔غیر ملکی طلبا کی تعداد میں کمی کا فیصلہ عارضی پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے جس پر 2 سال تک عملدرآمد ہوگا۔پالیسی کا اطلاق کینیڈا میں اس وقت زیر تعلیم طلبا پر نہیں ہوگا۔اسی طرح ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلبا پر بھی پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔اس پالیسی کا اطلاق 22 جنوری 2024 سے ہوگیا ہے۔
برطانیہ میں ایشا کے بعد طوفان جوسلین کی آمد
بیشتر علاقوں میں بارش کی وارننگ
لندن : برطانیہ میں ایشا کے بعد جوسلین طوفان کی آمد پر مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی وارننگ جار کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جوسلین طوفان کے باعث 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کی یلو وارننگ بھی جاری کردی ہے۔برطانیہ میں گزشتہ روز کے طوفان ایشا کے بعد لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے تھے جبکہ کئی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں تھیں۔ایشا طوفان کے باعث ٹرینوں کا نظام بھی متاثر ہوگیا اور مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ چار ماہ میں طوفان جوسلین برطانیہ میں آنے والا دسواں طوفان ہے۔