کینیڈا کی ایک سڑک ’ اے آر رحمان‘ سے منسوب

   

یہ نام میرا نہیں اللہ کا ہے : رحمان

ٹورنٹو : ہندوستان کے ممتاز میوزک ڈائرکٹر اور عالمی شہرت یافتہ شخصیت اے آر رحمان کی مقبولیت کا ایک اور نمونہ اس وقت سامنے آیا جب گریمی

ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر کو کینیڈا سے ایک اعزاز ملا ۔ شہر مارخم نے ایک سڑک کو ان کے نام سے منسوب کردیا ۔ اس کا انکشاف یوں تو خود اے آر رحمان نے ٹوئٹر پر کیا لیکن انتہائی خاکساری کے ساتھ ۔ انہوں نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں میئر فرینک اسکارپٹی اور کینیڈا کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ساتھ ہی ایک طویل پیغام بھی دیا ۔ رحمان نے لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا ۔ میں آپ سب کا ،میئر فرینک اسکارپٹی اور مشیران ، انڈین قونصلیٹ جنرل (اپوروا سریواستو) اور کینیڈا کے لوگوں کا بہت مشکور ہوں ۔ 2013 ء میں انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک بورڈ تھا جس پر لکھا تھا ، اللہ رکھا رحمن اسٹریٹ۔ انہوں نے مزید کہاکہ نام اے آر رحمان میرا نہیں ہے ۔ اس کا مطلب ہے رحم کرنے والا ۔ رحم کرنا خدا کی صفت ہے ۔