غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کرنے والے 8 ایجنٹس گرفتار ، گجراتی ایجنٹس پر شک
حیدرآباد۔9۔مارچ۔(سیاست نیوز) کینیڈا کی سرحد پر برف اور سردی کے سبب فوت ہونے والے گجراتی خاندان کی نعشوں کے دستیاب ہونے کے بعد شروع ہونے والی تحقیقات اب ترکی کے استنبول ائیر پورٹ کے بیت الخلاء تک پہنچ چکی ہے۔غیر قانونی تارکین وطن جو میکسیکو کے ذریعہ امریکہ میں داخل ہونے کے لئے ہندستان سے روانہ ہوتے ہیں ان کی بڑی تعداد ہندستان سے ترکی روانہ ہوتی ہے اور ترکی میں استنبول ائیر پورٹ پر اپنی شناخت تبدیل کرنے کیلئے ہندستانی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات تلف کرتے ہوئے استنبول ائیر پورٹ کے بیت الخلاء میں بہانے کی کوشش کرتی ہے۔ تحقیقاتی عہدیدارو ںنے چند ماہ قبل ہندستانی نژاد خاندان کی نعشوں کے دستیاب ہونے کے بعد شروع کی جانے والی تحقیقات کے دوران اب تک ایسے 8 ایجنٹوں کو حراست میں لیا ہے جو غیر قانونی طور پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں ۔ ہندوستانی شہری بالخصوص گجرات سے تعلق رکھنے والے افراد جو کسی بھی صورت میںامریکہ جانے کے خواہشمند ہوتے ہیں انہیں ہندوستان سے امریکہ بذریعہ ترکی و میکسیکو لے جایا جاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایجنٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے شہری ایمگریشن حکام کی نظروں سے محفوظ رہنے اور عہدیداروں کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بچنے کیلئے بیت الخلاء میں اپنے تمام ہندستانی دستاویزات کو تلف کردیتے ہیں اور اپنی نئی شناخت جو کہ ترکی اور میکسیکومیں عہدیداروں کے ساز باز سے تیار کی جاتی ہے اس کے ساتھ داخل ہوجاتے ہیں۔بعدازاں وہ اپنی میکسیکو یا ترکی کی شناخت کے ساتھ امریکہ میں داخل ہوتے ہیں۔ تحقیقاتی عہدیدار نے بتایا کہ جب اس بات کا انکشاف ہواکہ ترکی کے استنبول ائیر پورٹ کے بیت الخلاء میں ہندوستانی مسافرین اپنے دستاویزات تلف کرتے ہوئے بہاتے ہیں تو عہدیداروں نے ترکی کے اس تاریخی ائیر پورٹ کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جس پر یہ انکشاف ہوا کہ استنبول ائیر پورٹ کے بیت الخلاء بار بار ابل پڑتے ہیں ۔م