اوٹاوا ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کی کابینہ میں پہلی مرتبہ چار ہندوستانی نژاد ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو نے 37 وزراء پر مشتمل مستحکم اور ماہر کابینہ تشکیل دی ہے جن میں 3 سکھ ایم پیز بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے اپنی کابینہ میں 7 نئے چہروں کو شامل کیا ہے جن میں یونیورسٹی آف ٹورنٹو کی لا کی سابق پروفیسر انیتاآنند بھی شامل ہیں۔ دیگر ہندوستانی نژاد تین ایم پیز سکھ ہیں جن کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان میں 42 سالہ ہاوبیر بینس، 39 سالہ برڈش چھاگر اور 49 سالہ ارجیت سجن شامل ہیں۔ 47 سالہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کل اوٹاوا کے ریڈن ہال میں حلف لیا۔ انیتاآنند کا 338 رکنی کابینہ کیلئے انتخاب عمل میں آیا۔ یہ انتخابات اکٹوبر میں منعقد ہوئے تھے۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا کہ نئی مستحکم اور ماہر کابینہ کے پاس بہت کام ہے اور ہم کینیڈا کو ترقی کی سمت لے جائیں گے۔