کینیڈا کی 13 ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کی اجازت

   

اوٹاوا: کینیڈا نے سیاحوں اور کاروباری مسافروں کے۳ لیے ایک بڑی سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔ اب 13 نئے ممالک کے شہری کینیڈا میں داخل ہونے کے لیے ویزا کے محتاج نہیں ہوں گے، بلکہ صرف ایک آسان آن لائن سسٹم کے ذریعے الیکٹرانک ٹریول آتھورائزیشن (eTA) حاصل کرنا کافی ہوگا۔یہ اعلان کینیڈین وزیر برائے امیگریشن، مہاجرین و شہریت شان فریزر نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کا مقصد بین الاقوامی روابط کو فروغ دینا، سفری سہولیات کو بہتر بنانا اور امیگریشن سسٹم پر دباؤ کم کرنا ہے۔ کینیڈا کی جانب سے eTA کے ذریعے سفر کی سہولت حاصل کرنے والے نئے ممالک میں انٹیگوا اور باربوڈا، ارجنٹینا، کوسٹا ریکا، مراکش، پاناما، فلپائن، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوشیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گرینیڈائنز، سیشلز، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور یوراگوئے کو شامل کیا گیا ہے۔ان ممالک کے وہ شہری جو گزشتہ 10 سالوں میں کینیڈین ویزا حاصل کر چکے ہوں یا امریکا کا فعال نان امیگرنٹ ویزا رکھتے ہوں، وہ اب eTA کے اہل ہوں گے۔ یہ اجازت صرف فضائی سفر کے لیے ہوگی اور اس کے تحت سیاحت یا کاروباری مقاصد کے لیے زیادہ سے زیادہ 6 ماہ تک کینیڈا میں قیام کی اجازت ہوگی۔