ٹورنٹو : کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں جنگل میں لگنے والی آگ کے باعث ایک ہفتے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔کینیڈا کے جنوب مشرقی صوبے نووا سکوشیا کا دارالحکومت ہیلی فیکس جنگل کی آگ سے نبرد آزما ہے ۔ حکومت نے جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ سے مکینوں کے انخلا اور بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے شہر میں ایک ہفتے کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کردیاہے ۔ کینیڈا کے جنوب مشرقی صوبے نووا سکوشیا کا دارالحکومت ہیلی فیکس جنگل کی آگ سے نبرد آزما ہے ۔