کینیڈا : 2023 ء میں 60 ہزار بیرونی اسٹوڈنٹس کو مستقل سکونت

   

Ferty9 Clinic

ٹورنٹو : کینیڈا اپنے ملک میں امکنہ کے بڑھتے بحران کے درمیان انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کی آمد پر حد لگانے پر غور کررہا ہے۔ یہ سرگرمی سال 2023 ء میں ملک میں 62,410 بیرونی اسٹوڈنٹس کو مستقل سکونت دیئے جانے کے پس منظر میں دیکھی جارہی ہے ۔ یہ تعداد 2022 ء کے مقابل 9,670 زیادہ ہے ۔ امیگریشن ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا سے دستیاب ڈاٹا کے مطابق کینیڈا کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ اس لئے حکومت نے بیرونی اسٹوڈنٹس کی آمد اور ان کو ملک میں مستقل سکونت عطا کرنے کے معاملہ میں محتاط رہنا چاہتی ہے ۔ گزشتہ ہفتہ امیگریشن کے وزیر مارک ملر نے کہا تھا کہ وہ بین الاقوامی طلبہ کی تعداد اور عارضی سکونت والے افراد کی تعداد کا تجزیہ کریں گے جس کے بعد ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ کینیڈا میں ہندوستان سے تقریباً 330,000 امیگرینٹس اور اسٹوڈنٹس موجود ہیں ۔