لندن: برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق ایک کینیڈین شہری سے زہر لینے کے بعد 88 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔این سے اے کا کہنا ہے کہ وہ اس کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ ان اموات کا بیچے گئے کیمیکل کے ساتھ براہ راست تعلق ہے لیکن وہ ممکنہ جرم کی تحقیقات کر رہے ہیں۔برطانوی پولیس نے بیچنے والوں کا پتا لگانے کیلئے پورے ملک کے کئی سو گھروں کا دورہ کیا ہے۔کینتھ لا کو مئی میں کینیڈا میں خودکشی میں مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔57 سالہ کینتھ لا کے بارے میں یہ مانا جاتا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر خودکشی سے متعلق اشیاء بیچتا تھا ۔