کینیڈی کے قتل کی خفیہ دستاویزات جاری، معمہ برقرار

   

واشنگٹن : امریکہ نے جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دیئے تاہم 22 نومبر 1963 کو ہوئے اس تاریخی قتل کی وجہ اب بھی معمہ ہے۔سی آئی اے اور ایف بی آئی کی فائلز پر مشتمل ان دستاویزات کی تعداد 1 ہزار 491 ہے، فائلز کے مطابق تفتیش کاروں نے یہ سراغ لگانے کی پوری کوشش کی تھی کہ آیا اس سازش میں کوئی دوسرا تو ملوث نہیں۔اس قتل کی تفتیش کا دائرہ سوویت انٹیلی جنس سے لے کر افریقی کمیونسٹ گروپوں تک پھیلایا گیا تھا۔لی ہاروے اوس والڈ بطور قاتل ثابت ہونے کے باوجود یہ معاملہ اب بھی عوام کے ذہنوں میں معمہ بنا ہوا ہے۔جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات اس معاملے پر 1992ء کے قانون کے تحت منظرِ عام پر لائی گئی ہیں۔