ویلنگٹن ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو سال کے بہترین ٹسٹ کھلاڑی کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے اور وہ گزشتہ 6 برسوں کے دوران چوتھی مرتبہ رچرڈ ہاڈلی میڈل حاصل کریں گے۔ علاوہ ازیں ایمیلیا کیر اور ڈیوین کانوے کو دوہرا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ولیمسن کا موسم گرما کے گھریلو سیزن میں شاندار ریکارڈ رہا ہے جیسا کہ انہوں نے 159 کی اوسط سے صرف چار اننگز میں 69 رنز اسکور کئے ہیں۔ بیٹسمین کون وے جنہوں نے رواں سیزن ہی اپنا بین الاقوامی کیریئر شروع کیا ہے اور انہیں مرد زمرہ کے بہترین ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔