کین ولیمسن کپتانی سے دستبردار ہوگئے

   

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے چہارشنبہ کو 2024-25 کے سیزن کے لیے اپنے قومی معاہدے کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا اور ٹیم کے رواں ٹی20 ورلڈ کپ سے گروپ مرحلے سے ہی باہر ہونے کے بعد اپنے بین الاقوامی کیریئرکو طول دینے کے لیے وائٹ بال کی کپتانی سے بھی دستبردار ہوگئے۔ 33 سالہ کھلاڑی نے چہارشنبہ کو نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی ) کی ایک ریلیز میں کہا، ٹیم کو تمام فارمیٹس میں آگے بڑھانے میں مدد کرنا ایک ایسی چیز ہے جس کے بارے میں میں بہت پرجوش ہوں اور جس کے لیے میں اپنا حصہ اداکرنا چاہتا ہوں۔تاہم نیوزی لینڈ کے موسم گرما کے دوران بیرون ملک موقع حاصل کرنے کا مطلب ہے کہ میں مرکزی معاہدے کی پیشکش کو قبول کرنے سے قاصر ہوں۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ اپنے کرئیر کو طول دینے اور ٹیم کی فتوحات میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے وائٹ بال کی کرکٹ کی قیادت سے سبکدوش ہورہے ہیں۔