کین کوآرام ،نیوزی لینڈ ٹی 20 ٹیم کا اعلان

   

آکلینڈ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹوئنٹی20 اسکواڈ میں ڈیون کونے کو شامل کیا گیا ہے اورنیوزی لینڈ کی سینئر ٹیم میں پہلی مرتبہ شامل کئے گئے ہیں۔ کولن منروکو پرتھ اسکرچرس کے ساتھ بی بی ایل معاہدے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں گیا ہے۔ ٹم ساؤتھی ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ کین ولیمسن کو ٹسٹ سیریزکی تیاری کی غرض سے ٹی 20 ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ٹرینٹ بولٹ کو بھی ٹسٹ کی تیاری کے لئے ٹی ٹونٹی ٹیم سے باہر چرکھا گیا ہے ۔زخمی ہونے کی وجہ سے کولن ڈی گرانڈومے (دائیں پیر) اور بائیں ہاتھ کے اسپنر اعجاز پٹیل (بائیں پیر) سے ٹیم میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔کیلی جیمسن جو اس سیزن میں پلنکیٹ شیلڈ فارم میں شاندار مظاہرے کئے ہیں انہیں بھی پہلی مرتبہ ٹی 20 میں شامل کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ساؤتھی کے ساتھ راس ٹیلر اور جیمسن صرف پہلے دو ٹی 20 میچوں کے لئے دستیاب ہوں گے جس کے بعد وہ ٹسٹ کرکٹ کی تیاری میں مصروف ہوجائیں گے ۔کانوے جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے بیٹسمین ہیں جنہوں نے اس اگست میں نیوزی لینڈ کے لئے کوالیفائی کیا ہے اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں تمام فارمیٹس میں ایک بہترین رنز بنانے والے کھلاڑی رہے ہیں۔ انہوں نے پچھلے سیزن میں پلنکیٹ شیلڈ ، ونڈے ٹرافی او ٹی ٹونٹی سوپر مقابلوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین رہے۔ علاوہ ازیںگزشتہ ہفتے انہوں نے آکلینڈ کے خلاف ویلنگٹن کے لئے بھی 157 رنز بنائے۔