ہیملٹن ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف رواں پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ڈبل سنچری اسکور کرنے کے علاوہ 7 وکٹوں کے نقصان پر 519 رنز پر اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا اور دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے 49رنز اسکور کرلئے ہیں تاہم اس کیلئے اوپنرس نے 26 اوورس کا سامنا کیا ۔ ولیمسن نے 412 گیندوں میں 34 چوکوں اور 2 چھوکوں کی مدد سے 251 رنز بنائے ۔