کین کے نام دس سال بعد منفی ریکارڈ

   

کراچی : چمپئنز ٹرافی2025 کا آغاز میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوا لیکن ٹورنمنٹ کا پہلا ہی میچ سابق کیوی کپتان اور لیجنڈری بیٹرکین ولیمسن کے لیے برا ثابت ہوا۔ 10 سال بعد وہ کسی بھی آئی سی سی ونڈے ٹورنمنٹ میں دوہرے ہندسے کو چھونے میں ناکام رہے۔ ولیمسن جنہوں نے تقریباً 11 دن پہلے پاکستان کے خلاف نصف سنچری اور پھر جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری بنائی تھی، اس بار صرف 1 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہو ئے۔ انہیں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے آؤٹ کیا۔ ولیمسن 2015 کے بعد پہلی بار آئی سی سی ونڈے ٹورنامنٹ میں ایک عددی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل 2015 کے ورلڈ کپ میں ولیمسن دو مرتبہ دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکے تھے لیکن چمپئنز ٹرافی2017، ورلڈکپ 2019 اور ورلڈ کپ 2023 میں وہ ہر بار ایسا کرنے میں کامیاب رہے۔