کیوبا میں اپوزیشن کیخلاف کارروائی‘ احتجاج ناکام

   

Ferty9 Clinic

ہوانا:کیوبا میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اپوزیشن کے وسیع تر احتجاج کے منصوبہ کو ناکام بنا دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران حکومت کے کئی سرکردہ ناقدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہوانا میں اپوزیشن کے مظاہروں کو روکنے کے لیے بھاری تعداد میں پولیس تعینات کی گئی۔ اپوزیشن گروپ آرچی پیلاگو نے پابندیوں کے باوجود ہوانا اور 6دیگر صوبوں میں مظاہروں کی کال دے رکھی تھی۔ اپوزیشن حکومت سے سیاسی قیدیوں کی رہائی، انسانی حقوق کے احترام اور جمہوری اصلاحات کے مطالبات کر رہی ہے۔ ادھر وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے الزام لگایا ہے کہ ان مظاہرین کی پشت پناہی امریکا کر رہا ہے۔