کیوبا میں بس حادثہ ، سات ہلاک

   

ماسکو، 11جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کیوبا کے جنوب مشرقی صوبہ گوانٹمو میں بس کے پلٹ جانے سے کم از کم سات لوگوں کی موت اور 33 دیگر زخمی ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ جمعرات کو اس وقت ہوا جب بس کا ڈرائیور کار کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں اس پر کنٹرول کھو بیٹھا جس سے بس پلٹ گئی۔ بس میں 22غیرملکی شہریوں سمیت مجموعی طورپر 40مسافر سوار تھے ۔حادثہ میں سات لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 33 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو نزدیکی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ان میں سے دو غیرملکی سمیت پانچ لوگوں کی حالت تشویشناک ہے ۔