ہوانا، 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کیوبا میں ایک ہفتے پہلے آئے تباہ کن طوفان سے مرنے والے کی تعداد چھ ہو گئی ہے ،کیوبا کے محکمہ صحت کے حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔وزیر صحت جوس اینجل پورٹل نے صدر میگوئل ڈیاز کینل کی صدارت میں ہونے والی کابینہ میٹنگ میں بتایا کہ طوفان کے دوران شدید زخمی ہوئے دو اموات کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو ا ہے ۔اس دوران حکام نے راحت اور بچاؤ کاموں کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ حکام نے بتایا طوفان کی وجہ سے 1238 مکانات کو نقصان پہنچاہے ، جس میں 347 مکانات مکمل طور پر تباہ گئے ہیں۔