کیوبا میں کاسٹرو دور کا خاتمہ

   

Ferty9 Clinic

ہوانا ۔ فیدل کاسترو کے بھائی راؤل کاسترو نے کیوبا کی کمیونسٹ جماعت کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سربراہی چھوڑنے سے قبل اپنی آخری اہم تقریر میں سابق صدر راؤل کاسترو نے امریکہ کے ساتھ ’قابل احترام بات چیت‘ کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے بقول کیوبا پڑوسی ملک کے ساتھ ’نئی نوعیت کے تعلقات‘ قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔ 89 سالہ کاسٹرو نے پارٹی قیادت سے دستبرداری کی بھی تصدیق کی۔ وہ اور ان کے بھائی پچھلے چھ دہائیوں سے زائد عرصے سے کیوبا کے سربراہ رہے۔ 2016 میں وفات پانے والے فیدل کاسٹرو نے سن 2006 میں اقتدار راؤل کو سونپا تھا، جس کے بعد سن 2008 میں وہ باضابطہ طور پر صدر منتخب ہوئے تھے۔ تین برس قبل انہوں نے یہ عہدہ میگیل ڈیاز کینیل کو منتقل کیا تھا۔