ہوانا:کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے امریکی حکومت سے ان کے ملک کے خلاف دہائیوں سے جاری تجارتی پابندیوں کوہٹانے کا مطالبہ کیا۔مسٹر روڈریگز نے چہارشنبہ کو دارالحکومت ہوانا میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکی پابندیوں سے اگست 2021 سے فروری 2022 کے درمیان 3.806 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔یہ اپیل کیوبا کی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سالانہ مسودہ قرارداد پیش کرنے سے پہلے کی گئی ہے ۔