بیونس آئرس : کیوبا کی کووڈ-19 ویکسین ابدالا کے 92.28 فیصد موثر ہونے کا دعوی کیا گیا ہے ۔ اس ویکسین تیار کرنے والے سنٹر برائے جینیٹک انجینئرنگ اینڈ بائیوٹیکنالوجی (سی آئی جی بی) نے یہ دعوی کیا ہے ۔ سی آئی جی بی نے کہاکہ ابدالا 92.28 فیصد موثر پایا گیا ہے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے معیار پر پورا اترنے والا یہ دوسرا ویکسین ہے ۔