’کیو انن‘ زیادہ پرتشدد ہو سکتے ہیں: ایف بی آئی

   

واشنگٹن : امریکہ کے وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے اپنی تازہ خفیہ رپورٹ میں کہا ہیکہ چونکہ دائیں بازو کی انتہا پسند سازشی تحریک کیو انن کی پیشن گوئیاں درست ثابت نہیں ہوئی ہیں اس لیے اس کے پیروکار مستقبل میں زیاد پر تشدد ہو سکتے ہیں۔ دائیں بازو کی اس سازشی گروپ کا نظریہ ہیکہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے ایسے در پردہ اسمگلر گروپوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں جن کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان اور ہالی ووڈ میں آزاد خیال شخصیات سے ہے۔ اس تنظیم کے نام میں حرف ‘کیو ‘ ایک ایسی گم نام آن لائن شخصیت کی طرف اشارہ ہے جس نے اس سازشی نظریہ کا خاکہ ترتیب دیا ہے۔ کیو انن کے پیروکار اس بات میں یقین نہیں رکھتے ہیں کہ جو بائیڈن نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔