کیٹرینہ کی شادی ’مہمانوں کے لئے درد سر

   

ممبئی۔سال کی سب سے بڑی بالی ووڈ شادی ، وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کی شادی ایسی ہو رہی ہے جو پہلے کبھی نہ دیکھی اور نہ سنی ہوگی۔ ہاں، یہ سچ ہے کہ مذکورہ جوڑے کی جانب سے خود اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ وہ رشتہ میں ہیں اور شادی کرنے والے ہیں اور انہوں نے اپنی باقی زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کا بھی اعلان نہیںکیا ہے۔ جب کہ مداح وکیٹ (وکی اورکٹرینہ )کی شادی کا انتظارکر رہے ہیں، لیکن یہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک وہ 9 ڈسمبرکو شادی کی رسومات انجام نہیں دیتے ہیں۔کٹرینہ کی شادی مہمانوں نے کے لئے درسر بن چکی ہے۔ درحقیقت، وہ اپنے مہمانوں کے لیے اتنی شرائط رکھ رہے ہیں کہ یہ تقریب ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہو رہی ہے۔ انڈسٹری کے ایک اندرونی شخص جو مہمانوں کی فہرست میں شامل ہے اس نے انکشاف کیا ہے کہ کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو انجام دینے والی ٹیم کی طرف سے ہر روزکوئی نہ کوئی نئی شرط یا اصول آتا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ کیا یہ ان کی ٹیم ہے جو اس کے بارے میں پریشان کررہی ہے یہ سب خود کٹرینہ اور وکی ہیں جو اپنی شادی کے ساتھ تھوڑا بہت رازداری کے راہ پر چل پڑے ہیں۔ ہر نیا دن ایک بالکل نئی شرط سنائی جاتی ہے جو آپ کو شادی میں شرکت کے لیے ماننا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدا را یہ شادی ہے، کوئی ریاستی راز نہیں جس کے لیے اتنی حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے۔ مہمانوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ مہمان نے مزید انکشاف کیا کہ کچھ شرائط سراسرناگوار اور توہین آمیز ہیں۔ اگر آپ اپنے مہمانوں پر بھروسہ نہیں کرسکتے، اور وہ اس کی پابندی نہیں کریں تو پھر انہیں کیوں مدعوکیا جارہا ہے ؟” مہمان نے سوال کیا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ تقریب گاہ میں ایک مقام سے آگے موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہے اور مہمانوں کو مرکزی مقام پرکسی بھی قسم کی تصاویر اور ویڈیوزلینے سے روک دیاگیا ہے۔مہمانوں کو منظوری کے بغیر سوشل میڈیا پرکچھ بھی پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
سلمان خان کو دعوت نہیں دی گئی
کٹرینہ کیف نے اپنی شادی میں سلمان خان اور ان کی بہنوں کو مدعو نہیں کیا۔سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شادی کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ سلمان خان کے خاندان کے قریبی ذرائع نے اس انکشاف کیا ہے کہ سلمان کو شادی کا کوئی دعوت نامہ نہیںملا۔