کیٹی بولٹر فائنل میں داخل، واٹسن کو شکست

   

لندن : انگلش ٹینس اسٹار کیٹی بولٹر نے ورلڈ ٹینس اسوسی ایشن ( ڈبلیو ٹی اے ) ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ انھوں نے آج سیمی فائنل میں ایچ واٹسن کو 6-4، 7-5 سے شکست دی۔ گزشتہ روز بولٹر نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ فاتح ٹینس اسٹار نے ویمنس سنگلز کے کوارٹر فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ہم وطن کھلاڑی ہیریئٹ ڈارٹ کو ہرایا۔ بولٹر نے ڈارٹ کو سیدھے سٹوں میں 6-3 اور 7-5 سے شکست دے کر پہلی بار ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔