لندن۔ ڈچس آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے مداحوں کو اس وقت دم بخود کر دیا جب انھوں نے ایک کمیونٹی کیرل سروس میں پیانو بجانے کے اپنی صلاحیت کی نمائش کی۔ کرسمس کے حوالے سے ایک تقریب میں کیٹ میڈلٹن موسیقار ٹام واکر کے ساتھ ایک گانے کی ریکارڈنگ میں شریک ہوئیں جو کہ ویسٹ منسٹر ایبی میں دکھائی گئی۔ ان دونوں نے اس کانسرٹ سے پہلے ایک خفیہ ریکارڈنگ میں شرکت کی تھی۔ اس کانسرٹ کو آئی ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ رائل کیرلز: ٹوگیدر ایٹ کرسمس نامی یہ کنسرٹ ان لوگوں کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا جنھوں نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران اپنی کمیونٹیز کی مدد کی تھی۔ ٹام واکر کے فار دوز ہو کانٹ بھی ہیئر‘ نامی ایک نئے گانے میں کیٹ مڈلٹن کی پیانو بجاتے ہوئے ویڈیو کا ایک چھوٹا سا کلپ کنزنگ ٹن پیلس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے۔