پونے : پونے میں قتل کی کوشش کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو کیلشیئم کے کیپسول میں بلیڈ کے ٹکڑے ڈال کر کھلا دیے۔ 45 سالہ سومناتھ سادھو نے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کیلئے کیپسول کے اندر بلیڈ کے ٹکڑے ڈال کر کھلا دیے۔ خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں سرجری کے بعد ڈاکٹرز اْن کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔اْتم نگر پولیس کا جمعرات کو کہنا تھا کہ ملزم پیشے کے اعتبار سے حجام ہے اور اْسے اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انسپکٹر کرن بلوادکر نے میڈیا کو بتایا کہ ’تحقیقات سے پتہ چلتا ہیکہ شوہر اور اہلیہ کے درمیان گھریلو ناجاقی چل رہی تھی اور حال ہی میں دونوں کے بیچ جھگڑے بھی ہوئے تھے۔ کچھ دن قبل اہلیہ کے پیٹ میں درد اٹھا اور میڈیکل ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ اْس کی وجہ اْن کے پیٹ میں موجود بلیڈ کے ٹکڑے ہیں ۔