کیپٹل ہل تشددکا ایک سال ، ٹرمپ کا خطاب منسوخ

   

واشنگٹن : امریکی پارلیمان کے محاصرے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مقررہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی ہے لیکن صدر جو بائیڈن6 جنوری کے اس واقعہ کی تاریخی اہمیت پر خطاب کرنے والے ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن 6 جنوری کو امریکی پارلیمان کی عمارت کیپیٹل ہل کے اس ہلاکت خیز محاصرے کی پہلی سالگرہ پر منقسم امریکی قوم سے خطاب کرنے والے ہیں جس میں کئی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی اس پر تشدد واقعے کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کمیٹی سے اپنی شکایات کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کرنے والے تھے تاہم انہوں نے اسے منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنے معروف مار۔ اے۔لیگو اسٹیٹ میں 6 جنوری کی شام کو پریس کانفرنس کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز اس بریفنگ کو اچانک منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا۔