کیپٹل ہل پر دوبارہ حملہ کی دھمکی

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکہ میں کیپٹل ہل پولیس چیف یوگانند پٹمین نے کہا کہ اس بات کی خفیہ اطلاع ملی ہیکہ امریکی باغی گروپ صدر جو بائیڈن کے آئندہ خطاب کے دوران کیپیٹل پر حملہ کرنے کی دھمکی دیرہے ہیں۔پٹمین نے جمعرات کو کانگریس میں سماعت کے دوران کہا ‘‘ہم جانتے ہیں کہ 6جنوری کو موجود باغی گروپوں کے ممبر کیپٹ ہل میں میں دھماکے اور زیادہ سے زیادہ ارکان کو مارنا چاہتے ہیں‘‘۔

سری لنکا میں مسلم نعشوں کو جلانے کا سلسلہ بند
کولمبو: مسلمانوں کے شدید احتجاج کے بعد کوویڈ۔19 سے فوت ہونے والے مسلمانوں کی نعشوں کو نذرآتش کیا جارہا ہے، حکومت سری لنکا نے بالآخر یہ حکم جاری کیا ہیکہ مسلمانوں کی نعشوں کو جلایا نہیں جائے گا بلکہ ان کی تدفین اسلامی رسم و رواج کے مطابق کی جائے گی۔ یاد رہیکہ کوویڈ۔19 وبا سے متاثرہ افراد جب فوت ہورہے تھے تو انہیں بلا تفریق مذہب نذرآتش کیا جارہا تھا جس پر سری لنکا کے مسلم باشندوں نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیا تھا۔ یاد رہیکہ سری لنکا کی اس کارروائی پر مسلم ممالک بشمول پاکستان میں بھی ناراضگی پائی جارہی تھی۔