واشنگٹن : امریکہ میں 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملوں کے سرکردہ ملزم کیواے نان شیمن کو 41ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ ملزم کا اصل نام جیکب چانسلے ہے۔ 6 جنوری کو سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں نے صدارتی انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوانِ نمائندگان کی عمارت کیپٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا۔ حملہ آور وں میں جیکب چانسلے بھی شامل تھے اور اس کے منفرد روپ کی وجہ سے اس کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔
اور اس کو آسانی سے شناخت کرلیا گیا تھا۔ جیکب چانسلے نے رواں برس ستمبر میں اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔اس کے وکلا نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان کے موکل کو جنوری سے اب تک کی قید کی سزا سنائی جائے۔