کیپٹن امریندر کا عروسہ عالم اور آئی ایس آئی کنکشن ، جانچ کا حکم

   

چنڈی گڑھ : پنجاب کے ڈپٹی چیف منسٹر سکھجیندر سنگھ رندھاوا نے قائم مقام ڈی جی پی اقبال پریت سہوتا کو کیپٹن امریندر سنگھ کی پاکستانی خاتون دوست اور پاک خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ روابط کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ رندھاوا نے کہاکہ کیپٹن امریندر کو بار بار متنبہ کرنے کے باوجود اُن کی پاکستانی خاتون دوست ساڑھے چار سال سرکاری کوٹھی میں مقیم رہی۔ اِس درمیان کیپٹن نے کہا تھا کہ پنجاب کو آئی ایس آئی سے خطرہ ہے؟