نئی دہلی : ایک دلچسپ تبدیلی میں نوجوت سدھوکے سیاسی داؤ پیچ سے ناراض ہو کر چیف منسٹر کے عہدے سے مستعفی کیپٹن امریندر سنگھ کی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ تاہم امریندر کے پی اے روین ٹھکرال نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا اور کہا کہ کیپٹن سنگھ دہلی کے نجی دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ اپنے کچھ دوستوں سے ملیں گے اور نئے وزیراعلیٰ کے لیے کپورتھلا ہاؤس بھی خالی کریں گے ۔ اس پر کسی بھی طرح کے قیاس لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔