کیپٹن اور دنکر گپتا کے بیانات سے مجرموں کو فائدہ ہوگا: ویر دیوندر

   

جالندھر۔ پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر ویر دیوندر سنگھ نے ہفتہ کو اس خدشے کا اظہار کیا کہ پنجاب میں زہریلی شراب کے واقعہ سے متعلق چیف منسٹر کیپٹن امریندر سنگھ اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کے بیانات سے اس معاملے کے مجرمان کو قانونی طور پر فائدہ پہنچ سکتا تھا۔یہاں ایک بیان میں ، مسٹر دیوندر نے الزام لگایا کہ چیف منسٹر اور پولیس کے ڈائرکٹر جنرل دنکر گپتا یقینی طور پر مجرموں کو بچانے کے لئے غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔