کیپٹن دیپک ساٹھے ایئر فورس کے ٹسٹ پائلٹ رہ چکے تھے

,

   

Ferty9 Clinic

تھرواننتاپورم : کیرالا کے کوزیکوڈ ہوائی اڈے پر ہوئے ہوائی حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے اور ایک چینل کے مطابق اب یہ تعداد 19 ہو گئی ہے۔ اس ہوائی حادثہ میں پائلٹ اور کو پائلٹ دونوں کا انتقال ہو گیا ہے۔ حادثہ میں موت کا شکار ہونے والے جہا ز کے کپتان دیپک وسنت ساٹھے ایئر فورس کے ٹیسٹ پائلٹ رہ چکے تھے۔واضح رہے ایئر فورس کیٹیسٹ پائلٹ ائیر فورس کے بہت سارے ہوائی جہازوں پر ٹیسٹ کرتے ہیں۔ واضح رہے پائلٹ ساٹھے نے اپنی جان گنواتے ہوئے مسافروں کی جان بچانے کی ہر ممکن کو شش کی۔یہ پرواز وندے بھارت مشن کے تحت ہندوستانیوں کو ملک واپس لا رہی تھی۔