کیپیٹل ہل کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے ٹرمپ کی کوشش، رپورٹ

   

واشنگٹن ۔ امریکہ میں میڈیا رپورٹوں کے مطابق سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کانگریس کی ایک کمیٹی کے تفتیشی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امریکی کانگریس کی یہ کمیٹی رواں سال کے آغاز میں ہونے والے کیپیٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ اور پولیٹیکو کا دعویٰ ہے کہ انہیں ایک وکیل کا ایسا خط موصول ہوا ہے جس میں ٹرمپ کے سابقہ ساتھیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کمیٹی کے سامنے گواہی نہ دیں۔ رواں برس 6 جنوری کو ٹرمپ کے حامیوں نے واشنگٹن میں پارلیمانی عمارت پر حملہ کردیا تھا۔ اس واقعہ میں پانچ افراد ہلاگ ہوگئے تھے۔ ٹرمپ پر حملہ آوروں کو اکسانے کا الزام تھا۔