کیپیٹل ہل کی حفاظت، نیشنل گارڈز کی تعیناتی میں توسیع

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کہلانے والی ملکی پارلمیان کی عمارت کی حفاظت پر مامور نیشنل سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی کی مدت میں کم از کم ڈھائی ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے واشنگٹن پولیس کی جانب سے اس توسیع کی درخواست کی منظوری دیتے ہوئے اس کی مدت 23 مئی تک کے لیے بڑھا دی ہے۔ تاہم توسیع کی مدت کے لیے وہاں تعینات فوجیوں کی تعداد 5,200 سے کم کر کے 2,300 کر دی گئی ہے۔ کیپٹل ہل پر 6 جنوری کو سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے دھاوا بولے جانے کے بعد وہاں ہونے والی بدامنی کے باعث نیشنل گارڈز تعینات کر دیے گئے تھے۔