ممبئی۔ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے اعتراف کیا کہ گلین میکسویل کے ان کے فیلڈرزکے دوگرائے جانے والے کیچز نے یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈکپ 2023 میں ان کی ٹیم کو پانچ مرتبہ کی عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف یادگار اور سنسنی خیز فتح سے محروم کردیا۔ ۔ورلڈ کپ میں افغانستان نے ابراہیم زدران پہلی سنچری کے شاندار ناقابل شکست 129 رنز اور راشد خان کے18گیندوں پر35 رنز کی بدولت 50 اوورز میں 291/5 کا چیلنجنگ اسکورکرنے کے بعد شاہدی کی ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست کے دہانے پر پہنچا دیا تھا کیونکہ آسٹریلیا ایک موقع پر19ویں اوور میں91/7 تک محدود کردیا تھا لیکن گلین میکسویل اور پیٹ کمنز نے 8ویں وکٹ کی شراکت میں 202 رنزکی شاندار شراکت قائم کی جس میں میکسویل نے سنسنی خیز128گیندوں پر201 رنز ناٹ آؤٹ بنائے اورکمنز 68 گیندوں پر 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان کے پاس آسٹریلیا کے خلاف تاریخ کی پہلی کامیابی کا بہترین موقع تھا لیکن جب انہوں نے میکسویل دوکیچز گرائے۔ پہلے مجیب الرحمان نے انہیں 27 رنز پر زندگی دی اور اس کے بعد نبی نے دوسرا موقع دیا جب آسٹریلوی بیٹر 32 رنز پر تھے۔ اسکے بعد میکسویل بھی ریویو پر ایل بی ڈبلیو کی قریبی اپیل سے بچ گئے۔افغانستان کے کپتان نے کہا کہ ہم کامیابی کی دہلیز پر تھے لیکن میکس ویل کے ایک نہیں بلکہ دو کیچز گرائے گئے جس نے ہمیں آسٹریلیا کے خلاف پہلی کامیابی سے محروم کردیا۔
ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل کون کھیلے گا؟
دبئی ۔ کرکٹ ورلڈ کپ اب اختتام کی جانب گامزن ہے، سیمی فائنل مرحلے کے لیے 3 ٹیموں کا پتہ چل گیا جبکہ ایک مزید ٹیم کون سی ہو گی اس کے لیے ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے ہندوستان، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیاکا فیصلہ ہوچکا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کی صورتِ حال کے مطابق اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ ورلڈ کپ کا ایک سیمی فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا سیمی فائنل ہندوستان کس ٹیم کے خلاف کھیلے گی اس حوالے سے ابھی صورتِ حال واضح نہیں ہو سکی ہے۔