برلن ۔24 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) پچھلے تیس سالوں میں زمین پر رینگنے والے اور اڑنے والے مختلف کیڑے مکوڑوں کی مجموعی آبادی میں ایک چوتھائی کمی نوٹ کی گئی ہے۔ یہ انکشاف دو جرمن یونیورسٹیوں کی ایک تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی کمی دیکھی جا رہی ہے اور مختلف خطوں میں کمی کی رفتار مختلف ہے۔ سائنسدانوں نے کیڑے مکوڑوں کی آبادی میں ستائیس فیصد کمی کی وجہ ان کے آبائی علاقوں کی تباہی بتائی ہے۔ اگر پچھتر سال پرانے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے، تو اس وقت سے لے کر اب تک کیڑے مکوڑوں کی آبادی میں پچاس فیصد کی کمی نوٹ کی گئی۔