کیک کاٹنے کیلئے چاقو منگوانا مہنگا پڑا ، این آر آئی خاتون پر ویٹر نے حملہ کردیا۔ 

,

   

ممبئی : ممبئی کی ایک ہوٹل میں ایک ویٹر نے ایک این آر آئی خاتون پر چاقو سے حملہ کردیا ۔ جب اس خاتون نے کیک کاٹنے کیلئے چاقو طلب کیا تھا۔ ملزم شناخت ۲۳؍سالہ نشانت گوڑا سے ہوئی ۔بعد ازاں اندھیر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق تیس سالہ فرزانہ مراٹ جو ساؤتھ افریقہ سے اتوار کے روز انڈیا آئی تھی ممبئی کی ایک ہوٹل میں قیام کی ۔ اور اتفاق سے اس دن ان کی شادی کی سالگرہ بھی تھی۔

پولیس کے مطابق فرزانہ نے ہوٹل کے ویٹر کو مختلف اشیاء منگوانے کیلئے ۶۔۷ مرتبہ طلب کیا جس وہ بیزار ہوگیا ۔ اور جب وہ کیک منگوائی گوڑا نے صرف کیک لے کر حاضر ہوا ۔ جس پر مراٹ نے اس پر غصہ ہوتے ہوئے فوراً چاقو لا نے کو کہا ۔ پولیس نے مزید بتایاکہ گوڑا میراٹ کے بار بار بلانے کی وجہ سے تنگ آچکا تھا ۔ جب اس نے چاقو طلب کی گوڑا چاقو لاکر میراٹ پر حملہ کردیا ۔ گوڑا کو گرفتار کر کے آئی پی سی سیکشن ۳۲۶؍ عائد کردیا ۔