کیک کے ایک ٹکڑے کی ڈھائی ہزار ڈالر میں نیلامی

   

لندن : برطانوی شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی شادی کے کیک کا ایک ٹکڑا نیلامی میں ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوا۔ چالیس برس پرانے اس ٹکڑے میں دنیا بھر کے لوگوں نے دلچسپی ظاہرکی اور اس پر بولی لگائی۔شاہی خاندان میں دلچسپی رکھنے والے ایک شخص نے 11 اگست چہارشنبہ کے روز دو ہزار 565 ڈالر کی رقم ادا کر کے اس تاریخی کیک کے ایک ٹکڑے کو حاصل کر لیا۔ یہ کیک برطانوی شہزادے چارلس اور شہزادی ڈیانا کی شادی کا ہے جو 1981 میں لندن میں ہوئی تھی۔چار دہائی پرانے کیک کے اس ٹکڑے پر شاہی فوجی لباس اور ہتھیاروں کی تصویر بنی ہوئی ہے۔یہ اندازے سے بھی تین گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہوا۔ شاہی یادگاری اشیاء کی نیلامی اور فروخت کی مہارت رکھنے والے ڈومینک ونٹر نے بتایا کہ دنیا بھر سے بولی لگانے والوں نے بادام کے حلوے سے تیار اس کیک کو حاصل کرنے کی کوشش کی۔