کی حیدرآباد میں 14,600 کروڑ کی سرمایہ کاری RMZ

   

2023 ء تک پانچ ملین مربع فیٹ کمرشل جگہ دستیاب بنانے کا منصوبہ
حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز) رئیل اسٹیٹ کو فروغ دینے والی ایشیاء کی ایک بڑی خانگی کمپنی RMZ Corp نے کہاکہ اس کی جانب سے 2023 ء تک حیدرآباد میں کمرشل اسپیس پراجکٹس میں تقریباً 14,600 کروڑ روپئے (2 بلین امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ آر ایم زیڈ کارپ کے منیجنگ ڈائرکٹر ترومل گوئیند راج نے کہاکہ ’’حیدرآباد میں ہمارے پراجکٹس میں آئندہ دو سال میں 14,600 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ یہ آر ایم زیڈ اور اس کے پارٹنرس کی جانب سے کی جائے گی۔ یہ سرمایہ کاری حیدرآباد میں پہلے کی گئی تقریباً 16,060 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے علاوہ ہوگی۔ ہیٹیرو کے ساتھ نیکسٹی (3.3 ملین مربع فیٹ) اور پیناسمنٹس کے ساتھ اسپائر (1.7 ملین مربع فیٹ) پراجکٹس رائے درگم کے قریب زیرتعمیر ہیں۔ اِن دو پراجکٹس سے حیدرآباد میں 2023 ء تک پانچ ملین مربع فیٹ کمرشل جگہ کا اضافہ ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ یہ دونوں پراجکٹس تقریباً 50 ہزار افراد کو جگہ فراہم کریں گے۔ RMZ کی جانب سے ایک اور پراجکٹ Vault پر بھی کام کیا جارہا ہے جو فینانشیل ڈسٹرکٹ میں 22.5 ایکرس پر فروغ دیا جارہا ہے اور اس میں سات ملین مربع فیٹ فلور اسپیس ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ ’’Nexity میں تقریباً ایک ملین مربع فیٹ کمرشیل جگہ آئندہ سال تک تیار ہوگی۔ یہ پراجکٹ امکان ہے کہ 2023 ء کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ تقریباً 5 لاکھ مربع فیٹ جگہ کی بکنگ ہوچکی ہے۔ نیکسٹی میں ایک نئی فسیلٹی RMZ Loft بھی ہوگی جو سوشل انفرا جیسے ویلنیس سنٹر، اسپا اور رسٹورنٹ سہولتوں کے ساتھ ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ یہ ملازمین اور باہر کے لوگوں کے لئے بھی کھلا رہے گا۔ اسپائر آئندہ سال تک تیار ہوگا۔ نیکسیٹی اور اسپائر ایک دوسرے سے قریب ہیں۔ اس کا ڈیزائن کچھ اس طرح ہوگا کہ اس سے لوگوں کو ان دو اسٹرکچرس کے درمیان آنے جانے میں سہولت اور آسانی ہوگی۔ گوئند راج نے کہاکہ کمپنی کا منصوبہ حیدرآباد میں مزید پانچ ملین اسکوائر فیٹ حاصل کرنے کا ہے اور اس کے ساتھ حیدرآباد میں اس کا پورٹفولیو 20 تا 21 لاکھ ملین مربع فیٹ ہوجائے گا۔ آر ایم زیڈ نے مائی ہوم کے ساتھ اسکائی ویو کو مکمل کیا ہے۔ چار ملین اسکوائر فیٹ کے ساتھ اس میں تقریباً 40 ہزار ملازمین ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اسکائی ویو میں سنیما شوٹنگ کے لئے اجازت طلب کرتے ہوئے ہمیں کئی درخواستیں وصول ہوئی ہیں اور ہم نے اس کے لئے اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔ انھوں نے اسکائی ویو سے سرگرمیاں انجام دینے والے کلاینٹس میں نئے آئی ٹی ٹاور، کوالکام، مائیکران، ایف بی کی مقبولیت کے بارے میں بتایا۔ ریاست میں آئی ٹی برآمدات میں جو 1.45 لاکھ کروڑ تک پہنچ چکے ہیں، مزید اضافہ کی توقع ہے کیوں کہ زیادہ کمپنیاں آرہی ہیں۔ انھوں نے شہر میں کرایوں کے رجحان کے بارے میں کہاکہ جب ہم حیدرآباد آئے تھے تو اس وقت اوسطاً کرایہ 50 تا 55 روپئے فی مربع فیٹ تھا۔ ہم نے ایک پریمیم جگہ بتائی اور کرائے بڑھ کر 61 تا 62 روپئے فی مربع فیٹ ہوگئے۔ آخری معاملت جو ہم نے کی تھی وہ تقریباً 72 روپئے فی مربع فیٹ کی تھی۔ انھوں نے کہاکہ آئی ٹی، ITeS اور BFSI سگمنٹس کی وجہ حیدرآباد میں کمرشل جگہ کی مانگ میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ تلنگانہ میں حکومت اچھی ہے۔ اہم انفرا پراجکٹس کے فروغ کے لئے کیا جانے والا کام بہت اچھا ہے اور اسی وجہ سے نئی کمپنیاں یہاں اپنے یونٹس قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کررہی ہیں۔