کی مفت اقامتی کوچنگ IIT/AIIMS

   

حیدرآباد 12؍ جنوری ( پریس نوٹ) آج ایم ایس لطیفی- 40 کی جانب سے کل بروز اتوار آل انڈیا انٹرنس ٹسٹ کاانعقاد کیا جارہا ہے ۔ یہ انٹرنس ٹسٹ ہندوستان کے90 مقامات پر کرائے جارہے ہیں۔ ملک کے 21 ریاستوں میں ہزاروں کی تعداد میں یہ طلباء ٹسٹ لکھیں گے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سے جاری ایک پریس بیانیہ میں بتایا گیا کہ ایم ایس لطیفی- 40 میں داخلہ کے لیے13؍جنوری2019 کو ایک کل ہند سطح کا مقابلہ جاتی امتحان منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں کامیاب طلباء کو IIT/AIIMS کی دوسالہ مفت اقامتی کوچنگ میں داخلہ دیا جائے گا۔ ایم ایس لطیفی- 40 کے ڈائرکٹر افضل الرحمن نے بتایا کہ یہ داخلہ ٹسٹ تلنگانہ سمیت ملک کے21 ریاستوں میں منعقد کیاجارہاہے ۔ 90 شہروں میں امتحان کے مراکز قائم کئے گیے ہیں۔ انہوں نے امتحان کی تیاری پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ٹسٹ کے سوالنامے اور جوابی بیاض تمام ٹسٹ سنٹروں کو بھیج دیے گیے انہوں نے بتایا کہ اس ٹسٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 11؍ جنوری 2019 تھی اور ہزراوں طلباء نے امتحان میں شرکت کرنے کے لیے www.mseducationacademy.in آن لائن پر اپنا فارم پُر کیا۔ ریاست تلنگانہ کے 18 شہروں میں ایم ایس لطیفی- 40 کے انٹرنس ٹسٹ کے سنٹرس قائم کیے گیے ہیں۔ جن میں صرف شہر حیدرآباد میں5 ٹسٹ مراکز قائم کیے گیے ہیں۔ ڈائرکٹر افضل الرحمن نے بتایا کہ ٹسٹ صبح 10بجے شروع ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ جن طلباء کی رجسٹریشن نہیں ہو پائی ہے وہ ٹسٹ سنٹر پر آف لائن رجسٹریشن کرا کر ٹسٹ لکھ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے سماج کے تیئں اپنی ذمہ داری کونبھاتے ہوئے چھ برس قبل IIT/AIIMS کی مفت کوچنگ کے لیے ایم ایس لطیفی- 40 کا قیام عمل میں لایا تھا تاکہ ملت کے نوجوانوں کو ملک کے معروف ومشہور انجیرینگ اور میڈیکل کالجوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں ممکنہ مدد ملے۔ اس مشن کے تحت ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے ایم ایس لطیفی 40-کے نام سے ایک مفت اقامتی اکیڈیمی قائم کی ۔ جہاں میرٹ کی بنیاد پر منتخب طلباء کو دوبرس کی IIT/AIIMS مفت کوچنگ فراہم کرائی جاتی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہیں انٹر میڈیٹ کا امتحان بھی دلا یا جاتا ہے ۔ایم ایس لطیفی40- میں مفت کوچنگ کے ساتھ ساتھ طلباء کو مفت قیام وطعام بھی فراہم کرایا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ وقفہ وقفہ سے IIT پاس آؤٹ، انڈسٹری ایکسپرٹ اور IITian سے ان کا انٹراکشن کروایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ایم ایس ایجوکشن اکیڈیمی کی ان کوششوں سے اب تک الحمد للہ 79 طلباء کا ملک کے مختلفIITs/NITs میں داخلہ پا چکے ہیں۔