حیدرآباد ۔ 19 اگست (پریس نوٹ) ملک کے بڑے موبائیل آپریٹر، وڈافون آئیڈیا لمیٹیڈ کی جانب سے اس کے تمام پری پیڈ کسٹمرس کیلئے سیزن کے بڑے آفر کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ آفر، جسے حال ہی میں شروع کیا گیا ہے، وڈا فون آئیڈیا کے تمام کسٹمرس کیلئے ستمبر 2019ء کے پہلے ہفتہ تک دستیاب ہوگا۔ کمپنی اس آفر مدت کے دوران تمام پری پیڈ یوزرس کیلئے ہر ریچارج پر یقینی گفٹس جیسے غیر محدود کالس، کیش بیاک، ایکسٹرا ڈیٹا کی پیشکش کررہی ہے۔ آئیڈیا کسٹمرس کیلئے ہر ریچارج پر ایکسٹرا اور ہر ریچارج پر انعام کے بیانرتلے شروع کی گئی اس مہم کا مقصد پورے پری پیڈ سبسکرائبرس کا احاطہ کرنا ہے دونوں برانڈس کے۔ اس آفر کے بارے میں بتاتے ہوئے آونیش کھوسلہ، آپریشنس ڈائرکٹر۔ مارکٹنگ، وڈافون آئیڈیا لمیٹیڈ نے کہا کہ یہ اس سیزن کا ایک بہت بڑا پروموشنل آفر ہے۔