کے۔ کویتا ایم ایل سی اور بی آرایس کی رکنیت سے مستعفی

   

نظام آباد:3؍ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے آج بی آر ایس پارٹی کی رکنیت سے اور قانون ساز کونسل کے رکنیت سے مستعفی ہوتے ہوئے علحدہ علیحدہ تحریر روآنہ کیا ۔کویتا نے قانون ساز کونسل کے چیئرمین کو تحریر روانہ کرتے ہوئے کونسل کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور اس پر آج سے ہی عمل کرنے کی خواہش کی اسی طرح ان کے والد بی آر ایس پارٹی کے صدر سابق چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھرراؤ کو علیحدہ تحریری روانہ کرتے ہوئے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا واضح ہے کہ بی آر ایس پارٹی کی جانب سے کل کے کویتا کو پارٹی سے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی بنا پر کے کویتا نے پارٹی اور قانون ساز کونسل کے رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ کے کویتا نے اپنے والد سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد اور بی آر ایس پارٹی کی جانب سے انہیں رکن پارلیمنٹ اور قانون ساز کونسل کی رکنیت کے لیے منتخب کیا جس پر میں شکر گزار ہوں اور حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی بی آر ایس خاندان کو اور ان کے خاندان کو توڑنے کا کام کیا ہے کے سی آر کے ارد گرد جو افراد جمع ہوئے ہیں یہ ان پر دباؤ ڈالتے ہوئے انہیں پارٹی سے معطل کرنے پر مجبور کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ اپنے فائدے کے لیے پارٹی کو نقصان کر رہے ہیں میں ہمیشہ سے عوام کے درمیان رہی ہوں اور اب بھی عوام کے درمیان رہنے کا ارادہ ظاہر کیا کہ کویتا نے کہا کہ 20 سال کے سفر میں علیحدہ ریاست تلنگانہ کے لیے جدوجہد کرنے کے علاوہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر کام انجام دیا تھا اور جیل بھی جانا پڑا تو اس سے پیچھے نہیں ہٹی تھی اور اور آئندہ بھی عوام کے مسائل پر جدوجہد کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے پارٹی کے صدر اپنے والد کو ایک مرتبہ حالات کا جائزہ لینے کی خواہش کی اور کہا کہ اس سازش میں رکن اسمبلی ہرش راؤ سابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا سنتوش راؤ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کئی بد عنوانی کے معاملے میں ملوث ہے انہوں نے کہا کہ نظام آباد پارلیمنٹ سے انتخابات میں ناکام کی وجہ بھی یہی ہے اور ان کی سازشوں کو اس وقت سمجھتے ہوتے آج یہ حالات کو دیکھنا نہیں پڑتا تھا کہ کویتا نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی اور رکن اسمبلی ہریش راؤ ایک جہاز میں دہلی سے حیدرآباد تک سفر کیا اور دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی اور دونوں میں سمجھوتہ ہوا ہے انہوں نے ہریش راؤ پر کی الزامات عائد کیا برادر کے ٹی آر سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ایک بہن کے ہونے کی حیثیت سے مسائل کا سامنا کر رہی ہوں اور پارٹی کی قانون ساز کونسل کی رکن ہوں لیکن اس کے باوجود بھی اس مسائل پر بات کرنا مناسب نہیں سمجھا اور نہ ہی فون کرنا مناسب سمجھا ۔ سگی بہن کے ساتھ یہ حال رہا تو دوسرے عام خاتون کارکن کے ساتھ کس طرح کا برتاؤ کیا جائے گا کہ کر پارٹی ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ سے سوال کیا انہوں نے کہا کہ جیل سے رہا ہونے کے بعد سے مسلسل عوام کے درمیان رہتے ہوئے عوامی مسائل پر حکومت کے خلاف منظم انداز میں تحریک چلا رہی ہوں لیکن کہیں پر بھی بی آر ایس پارٹی کے اصولوں کے خلاف یا پارٹی نقصان پہنچانے والا کام نہیں کی ہوں انہوں نے اپنے والد کو ان کے ارد گرد رہنے والے افراد کے بارے میں جائزہ لینے کا مطالبہ کیا اور آئندہ بھی عوامی تحریک چلاتے ہوئے عوام کے درمیان رہنے کا ارادہ ظاہر کیا۔