کے ارون کمار نے کوہیر ایس آئی کے عہدہ کا جائزہ لیا

   

کوہیر۔ 12 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کے ارون کمار نے کوہیر پولیس اسٹیشن پہنچ کر سب انسپکٹر آف پولیس کوہیر منڈل کی حیثیت سے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کر لیا اس موقع پر انہوں نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ لااینڈ آرڈر کی بحالی انکی اولین ترجیحی ہوگی اور حالت نشے میں ڈرائیوینگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اس کے علاوہ قمار بازی مٹکا گٹکا وہ دیگر غیر قانونی کاموں میں ملوث رہنے والوں کو سخت انتباہ دیا۔ کرشناگوڈ پولیس سب انسپکٹر آف کوہیر کا تبادلہ رائیکوڈمنڈل ہونے پر ان کو بحیثیت پولیس سب نے انسپکٹر کوہیر منڈل متعین کیا گیا ہے۔
جڑچرلہ میں شجرکاری مہم کا اہتمام
جڑچرلہ ۔ 12 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج جڑچرلہ مجلس بلدیہ کے وارڈ نمبر 9 میں اور شکرایہ پلی تانڈہ میں مجلس بلدیہ کمشنر راجیا کی قیادت میں جڑچرلہ، کاورم پیٹ، بادے پلی کے تمام کونسلرس نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں سبزپودے لگائے۔ اس موقع پر مجلس بلدیہ کا تمام عملہ موجود تھا۔ اس موقع پر راجیا کمشنر نے عوام سے مخاطب ہوکر پرزور اپیل کی کہ وہ اپنے مکانوں کے صحن میں اور آبادی میں پودے لگائیں۔