کے امر پالی کمشنر جی ایچ ایم سی مقرر ۔ سرفراز احمد نئے کمشنر ایچ ایم ڈی اے

   

ریاست میں 44 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے
احمد ندیم پرنسپل سکریٹری ماحولیات و جنگلات اور علی مرتضی رضوی پرنسپل سکریٹری آبکاری مقرر ‘ یاسمین باشاہ ڈائرکٹر باغبانی

حیدرآباد24۔جون(سیاست نیوز) حکومت نے انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرکے 44 آئی اے ایس عہدیداروں کا تبادلہ کردیا ۔ حکومت نے جی او ایم ایس 876 جاری کرکے جن عہدیداروں کے تبادلہ کے احکام جاری کئے ہیں ان میں مسٹر سبیہ ساچی گھوش پرنسپل سیکریٹری یوتھ سروس کا تبادلہ کرکے پرنسپل سیکریٹری محکمہ افزائش مویشیاں کی ذمہ داری تفویض کی گئی جبکہ سنجے کمار آئی اے ایس کو سیکریٹری محکمہ لیبر کی ذمہ داری حوالہ کی گئی ۔محترمہ اے وانی پرساد آئی اے ایس کو پرنسپل سیکریٹری محکمہ جنگلات سے تبادلہ کرکے پرنسپل سیکریٹری محکمہ یوتھ افئیرس ‘ ٹورازم کلچر مقرر کیا گیا ۔پرنسپل سیکریٹری محترمہ شیلجہ راما ائیر آئی اے ایس کو ٹورازم اور کلچر سے تبادلہ کرکے پرنسپل سیکریٹری محکمہ انڈومنٹ و ٹیکسٹائیل اینڈ انڈسٹریز بنایا گیا ہے۔ جناب احمد ندیم پرنسپل سیکریٹری محکمہ منصوبہ بندی کا تبادلہ کرکے پرنسپل سیکریٹری ماحولیات‘ جنگلات و سائنس اینڈ ٹکنالوجی کی ذمہ داری دی گئی ۔مسٹر سندیپ کمار سلطانیہ کو پرنسپل سیکریٹری پنچایت راج کے ساتھ محکمہ منصوبہ بندی کی زائد ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔جناب سید علی مرتضیٰ رضوی کو پرنسپل سیکریٹری محکمہ برقی کے عہدہ سے تبادلہ کرکے پرنسپل سیکریٹری محکمہ آبکاری کی ذمہ داری دی گئی ۔منیجنگ ڈائرکٹر آبرسانی مسٹر سی سدرشن ریڈی کا تبادلہ کرکے سیکریٹری جی اے ڈی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ مسٹر جیوتی بدھا پرکاش کمشنر ٹرانسپورٹ کا تبادلہ کرکے انہیںسیکریٹری اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن کے علاوہ سیکریٹری محکمہ امکنہ کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔مسز سونی بالا دیوی اسپیشل سیکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلت کا تبادلہ کرکے منیجنگ ڈائرکٹراسپورٹس اتھاریٹی آف تلنگانہ کی ذمہ داری حوالہ کی گئی جبکہ مسٹر ڈی ڈونالڈ روس کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کا تبادلہ کرکے انہیں سیکریٹری برقی مقرر کیا گیا جبکہ ان کی جگہ محترمہ کٹا امرپالی کو کمشنر جی ایچ ایم سی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔مسٹر اے وی رنگاناتھ آئی پی ایس آئی جی ملٹی زون 1 کا تبادلہ کرکے کمشنر ای وی ڈی ایم کی ذمہ داری دی گئی جبکہ مسز اے دیوسینا کمشنر اسکول ایجوکیشن کا تبادلہ کرکے کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن بنایا گیا ہے۔جناب سرفراز احمد آئی اے ایس کا چیف الکٹورل آفیسر کا تبادلہ کرکے کمشنر حیدرآباد میٹروپولیٹین ڈیولپمنٹ کی ذمہ داری دی گئی ۔ مسز ڈی دیویا ڈائرکٹر بلدی نظم و نسق کا تبادلہ کرکے انہیں سی ای او SERP مقرر کیا گیا ہے۔محترمہ ہری چندنا داسری آئی اے ایس کو اسپیشل سیکریٹری محکمہ عمارات و شوارع مقرر کرنے احکام جاری کئے گئے ہیں۔مسٹر این پرکاش ریڈی آئی پی ایس ڈائرکٹر ای وی ڈی ایم کا تبادلہ کرکے منیجنگ ڈائرکٹر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر کے رمیش نائیڈو آئی پی ایس کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی جی پی آفس رپورٹ کرنے کہا گیا ہے ۔ اے وارسنی وی ایس کو سوشل ویلفیر ریسڈنشیل اسکول سوسائیٹی سیکریٹری مقرر کیا ہے۔مسٹر وی پی گوتم جو پوسٹنگ کے منتظر تھے انہیں اسپیشل سیکریٹری محکمہ امکنہ کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔ مسٹر کرشنا آدتیہ ڈائریکٹر لیبر کو جناب احمد ندیم کے عہدہ کی زائد ذمہ داریاں دی گئی ہے۔ مسٹر کے اشوک ریڈی ڈائرکٹر باغبانی کا تبادلہ کرکے انہیں منیجنگ ڈائرکٹر آبرسانی کی ذمہ داری دی گئی ۔محترمہ یاسمین باشاہ آئی اے ایس جو پوسٹنگ کی منتظر تھیں انہیں ڈائرکٹر محکمہ باغبانی مقرر کیا گیا ہے۔ان کے علاوہ مختلف محکمہ جات اور زونل کمشنرس جی ایچ ایم سی کے عہدوں پر فائز عہدیداروں کے بھی تبادلہ کرکے نئے تقررات کے احکام جاری کئے گئے ہیں۔3