بنگلورو: کے ایس آر بنگلورو۔ تلگپا اسپیشل ٹرین جمعرات کی رات پٹری سے اتر گئی، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ ٹرین کی رفتار کم تھی اور اس کے صرف دو ڈبے ہی پٹری سے اترے جس سے سو سے زیادہ لوگوں کی جان بچ گئی۔ واقعہ کے پیش نظر تلگپتا سے میسور جانے والی ٹرین جمعہ کو رد کردی گئی ہے ۔ریلوے افسران نے آج یہاں بتایا کہ حالانکہ اس واقعہ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘یہ ٹرین تلگپتا جارہی تھی اور کمسی اور آنندپورم سیکشن کے درمیان کل رات اس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے ۔ ٹرین کی رفتار دھیمی رہنے سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔اس واقعہ کی وجہ سے شیموگہ سے آنے والے تلاگپا۔میسور ایکسپریس کو رد کردیا گیا۔